22 جنوری، 2026، 5:36 PM

سپاہ پاسداران انقلاب رہبر معظم کے ہر حکم پر عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب رہبر معظم کے ہر حکم پر عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جنرل پاکپور

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط اندازے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پہلے سے زیادہ تیاری اور آمادگی کے ساتھ رہبر معظم اور فرمانده کل قوا کے احکامات اور ہدایات پر عمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، جنرل پاکپور نے اعیاد شعبانیہ اور یوم پاسدار کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ماضی کے تجربات اور حالیہ بارہ روزہ جنگ سے سبق حاصل کریں اور کسی بھی قسم کی غلط سوچ یا غلط اندازے سے باز رہیں، کیونکہ ایسی کسی بھی حرکت کا انجام پہلے سے کہیں زیادہ دردناک اور پشیمان کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح افواج متحد اور مضبوط ہیں اور رہبر معظم انقلاب کے حکم کے تحت وطن عزیز ایران کی سلامتی، اقتدار اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

جنرل پاکپور نے یومِ پاسدار کی مناسبت سے سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی ولادت کے دن کو یوم پاسدار قرار دینا اس بات کی علامت ہے کہ پاسداران کا راستہ قربانی، استقامت اور حق کے دفاع پر مبنی ہے۔

انہوں نے حضرت ابوالفضل العباسؑ کی ولادت اور یومِ جانباز، نیز امام زین العابدینؑ کی ولادت کی بھی مبارکباد دی اور سپاہ پاسداران کے تمام شہدا، بالخصوص حالیہ جنگ اور حالیہ فتنوں میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے آخر میں دعا کی کہ موجودہ حساس حالات میں سپاہ پاسداران، رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں، ملک اور قوم کی حفاظت کی ذمہ داریاں پوری قوت اور کامیابی کے ساتھ انجام دیتی رہے۔

News ID 1937828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha